فَمَنِ ابۡتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡعٰدُوۡنَ ﴿ۚ۳۱﴾

۳۱۔ جو لوگ اس کے علاوہ کی خواہش کریں وہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں،

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۲﴾

۳۲۔ اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا پاس رکھتے ہیں،

32۔ ان آیات کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ مومنون کی ابتدائی آیات۔

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِشَہٰدٰتِہِمۡ قَآئِمُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۳﴾

۳۳۔ اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں،

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾

۳۴۔ اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں،

34۔آیت 23 میں فرمایا: الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ دَآئِمُوۡنَ ۔ جو نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں۔ یعنی ان کی کوئی نماز ترک نہیں ہوتی۔ اس آیت میں فرمایا: الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ یعنی نماز کی شکل و ہیئت میں خلل نہیں آنے دیتے اور ہر عمل اپنی جگہ درست انجام دیتے ہیں۔ اس طرح نماز کے بارے میں دو مقامات پر ذکر آیا ہے کہ مضبوط شخصیت کے مالک وہ لوگ ہوں گے جن کی کوئی نماز ترک نہیں ہوتی اور جن کی نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔

اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ؕ٪۳۵﴾

۳۵۔ جنتوں میں یہی لوگ محترم ہوں گے۔

فَمَالِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا قِبَلَکَ مُہۡطِعِیۡنَ ﴿ۙ۳۶﴾

۳۶۔ پھر ان کفار کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں،

36۔ مُہۡطِعِیۡنَ : یعنی مسرعین۔ دوڑتے ہوئے آنا۔ عزین ٹولیوں میں۔ یعنی یہ لوگ رسول کریم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی طرف دوڑتے ہوئے آتے اور آپ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا کلام سن کر تمسخر کرتے تھے: اگر یہ مسلمان لوگ جنت جائیں گے، جیسا کہ محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کہتے ہیں تو ہم ان سے پہلے جنت جائیں گے۔ (زبدۃ التفاسیر)

عَنِ الۡیَمِیۡنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیۡنَ﴿۳۷﴾

۳۷۔ دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے گروہ در گروہ ہو کر،

اَیَطۡمَعُ کُلُّ امۡرِیًٴ مِّنۡہُمۡ اَنۡ یُّدۡخَلَ جَنَّۃَ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ کیا ان میں سے ہر شخص یہ آرزو رکھتا ہے کہ اسے نعمت بھری جنت میں داخل کیا جائے؟

کَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰہُمۡ مِّمَّا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۳۹﴾

۳۹۔ ہرگز نہیں! ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں۔

39۔ ان کو خود معلوم ہے کہ ہم نے انہیں نطفے سے پیدا کر کے انسان بنا دیا ہے۔ کیا یہ لوگ نہیں سوچتے کہ جس نے ہمیں ایک بوند سے انسان بنایا ہے، وہ ہمیں دوبارہ بھی بنا سکتا ہے؟

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَ الۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَ ﴿ۙ۴۰﴾

۴۰۔ پس میں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی قسم کھاتا ہوں کہ ہم قادر ہیں۔