آیت 33
 

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِشَہٰدٰتِہِمۡ قَآئِمُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۳﴾

۳۳۔ اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں،

تفسیر آیات

ساتویں صفت جس سے انسان متوازن اور معتدل سوچ کا مالک بن سکتا ہے، گواہی کی ادائیگی ہے۔ گواہ بننے اور گواہی دینے میں بہت سے حقوق کا تحفظ ہے اور عدل و انصاف قائم کرنے کے لیے یہ بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اس لیے جھوٹی گواہی دینا اسلامی عدل اجتماعی کے قانون میں بہت بڑا جرم ہے۔ لہٰذا اس اجتماعی مسؤلیت کا احساس رکھنے والا شخص کھوکھلا نہیں ہوتا۔


آیت 33