آیت 35
 

اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ؕ٪۳۵﴾

۳۵۔ جنتوں میں یہی لوگ محترم ہوں گے۔

تفسیر آیات

ان مذکورہ اوصاف کے مالک جنتوں میں ہوں گے اور احترام کے ساتھ ہوں گے۔ انہیں مادی و معنوی نعمتیں دونوں فراہم ہوں گی۔ مادی اعتبار سے باغات میں ناز و نعمت کے ساتھ ہوں گے اور معنوی اعتبار سے محترم ہوں گے۔ احترام میں روحانی اور نفسیاتی لذت ہے۔ وہ نعمتوں میں موجود نعمت سے بہت زیادہ ہے۔ اسی لیے کسی کو کسی نعمت سے محروم کرنے سے، احترام سے محروم کرنا بہت بڑا جرم ہے۔


آیت 35