وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾

۳۴۔ اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں،

34۔آیت 23 میں فرمایا: الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ دَآئِمُوۡنَ ۔ جو نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں۔ یعنی ان کی کوئی نماز ترک نہیں ہوتی۔ اس آیت میں فرمایا: الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ یعنی نماز کی شکل و ہیئت میں خلل نہیں آنے دیتے اور ہر عمل اپنی جگہ درست انجام دیتے ہیں۔ اس طرح نماز کے بارے میں دو مقامات پر ذکر آیا ہے کہ مضبوط شخصیت کے مالک وہ لوگ ہوں گے جن کی کوئی نماز ترک نہیں ہوتی اور جن کی نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔