اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۴۱﴾

۴۱۔ تقویٰ اختیار کرنے والے یقینا سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔

وَّ فَوَاکِہَ مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾

۴۲۔ اور ان پھلوں میں جن کی وہ خواہش کریں گے۔

کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ﴿۴۳﴾

۴۳۔ اب تم اپنے اعمال کے صلے میں خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو۔

اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ﴿۴۴﴾

۴۴۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ﴿۴۵﴾

۴۵۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے۔

کُلُوۡا وَ تَمَتَّعُوۡا قَلِیۡلًا اِنَّکُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ﴿۴۶﴾

۴۶۔ کھاؤ اور تھوڑے دن مزے کرو، یقینا تم مجرم ہو۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے۔

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ ارۡکَعُوۡا لَا یَرۡکَعُوۡنَ﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو رکوع نہیں کرتے۔

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ﴿۴۹﴾

۴۹۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے۔

فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ پس اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟