آیت 48
 

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ ارۡکَعُوۡا لَا یَرۡکَعُوۡنَ﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو رکوع نہیں کرتے۔

تفسیر آیات

دنیا میں جب ان تکذیبی لوگوں کو اللہ کی بندگی اور نماز قائم کرنے کا حکم دیا جاتا تو وہ اللہ کی بندگی نہیں کرتے تھے۔ یہاں رکوع سے مراد نماز ہے جو دین کا ستون ہے۔ نماز کو قرآن نے متعدد مقامات پر رکوع کے ساتھ تعبیر فرمایا ہے:

وَ ارۡکَعُوۡا مَعَ الرّٰکِعِیۡنَ﴿۴۳﴾ (۲ بقرہ: ۴۳)

اور (اللہ کے سامنے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو۔

چنانچہ ان جہنمیوں سے جب پوچھا جائے گا:

مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَ (۲ بقرہ: ۴۳)

کس چیز نے تمہیں جہنم میں پہنچایا؟

جواب دیں گے:

لَمۡ نَکُ مِنَ الۡمُصَلِّیۡنَ ﴿۴۳﴾ (۷۴ مدثر: ۴۳)

ہم نماز گزاروں میں سے نہ تھے۔


آیت 48