آیات 41 - 42
 

اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۴۱﴾

۴۱۔ تقویٰ اختیار کرنے والے یقینا سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔

وَّ فَوَاکِہَ مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾

۴۲۔ اور ان پھلوں میں جن کی وہ خواہش کریں گے۔

تفسیر آیات

دوسری طرف اہل تقویٰ جن سایوں اور چشموں سے لطف اندوز ہوں گے۔ ان سایوں کے مقابلے میں تین شاخوں والا سایہ ہو گا جس سے چنگاریاں اٹھ رہی ہوں گی۔ یہاں اہل جنت اپنی خواہش کے میوؤں سے لطف اندوز ہوں گے۔ مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میوؤں کے حصول کے لیے ایک خواہش سے زیادہ کچھ کرنا نہ پڑے گا۔


آیات 41 - 42