آیت 43
 

کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ﴿۴۳﴾

۴۳۔ اب تم اپنے اعمال کے صلے میں خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو۔

تفسیر آیات

۱۔ کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا: جنت کے کھانے اور پینے کی چیزوں میں خوشگواری کے علاوہ کسی اور بات کا کوئی شائبہ نہ ہو گا۔

۲۔ بِمَا کُنۡتُمۡ: اور یہ سب نعمتیں صرف تمنا اور آرزوؤں سے نہیں تَعْمَلُوْنَ دنیا کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کرنے کی وجہ سے ملیں گے۔


آیت 43