آیت 44
 

اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ﴿۴۴﴾

۴۴۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔

تفسیر آیات

یہ جزا ان لوگوں کو ہم دیا کرتے ہیں جو تقویٰ اور اطاعت الٰہی کی وجہ سے نیکی کرنے والوں کی منزل پر فائز ہوں۔ اس طرح ممکن ہے الۡمُتَّقِیۡنَ، تَعۡمَلُوۡنَ اور الۡمُحۡسِنِیۡنَ کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہو۔ یعنی اہل تقویٰ ہی اہل عمل ہیں اور تقویٰ اور عمل والے ہی نیکی کرنے والے ہیں۔ یہ سب اہل جنت ہیں۔ اگرچہ اہل جنت کے درجات مختلف ہوں گے تاہم ان کے آپس کے درجات کا ذکر نہیں ہے۔ صرف اہل جہنم کے عذاب کے مقابلے میں اہل جنت کا اجمالی ذکر ہے۔


آیت 44