Warning: Undefined array key "optsrchtp" in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 4

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 288

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 309

نتیجہ

Warning: Undefined variable $msg in /home/balaghroot/public_html/quransearch.php on line 32

قَؔ‍وَارِیۡرَا۠ مِنۡ فِضَّۃٍ قَدَّرُوۡہَا تَقۡدِیۡرًا﴿۱۶﴾

۱۶۔ شیشے بھی چاندی کے ہوں گے جنہیں (ساقی نے) ایک مناسب مقدار میں بھرا ہو گا۔


وَ یُسۡقَوۡنَ فِیۡہَا کَاۡسًا کَانَ مِزَاجُہَا زَنۡجَبِیۡلًا ﴿ۚ۱۷﴾

۱۷۔ اور وہاں انہیں ایک ایسا جام پلایا جائے گا جس میں زنجبیل (سونٹھ) کی آمیزش ہو گی۔


عَیۡنًا فِیۡہَا تُسَمّٰی سَلۡسَبِیۡلًا﴿۱۸﴾

۱۸۔ جنت میں ایک ایسے چشمے سے جسے سلسبیل کہا جاتا ہے۔


وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ ۚ اِذَا رَاَیۡتَہُمۡ حَسِبۡتَہُمۡ لُؤۡلُؤًا مَّنۡثُوۡرًا﴿۱۹﴾

۱۹۔ اور (خدمت کے لیے) ان کے گرد ایسے لڑکے پھر رہے ہوں گے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں، آپ انہیں دیکھیں تو بکھرے ہوئے موتی خیال کریں گے۔


وَ اِذَا رَاَیۡتَ ثَمَّ رَاَیۡتَ نَعِیۡمًا وَّ مُلۡکًا کَبِیۡرًا﴿۲۰﴾

۲۰۔ اور آپ جہاں بھی نگاہ ڈالیں گے بڑی نعمت اور عظیم سلطنت نظر آئے گی۔

20۔ یہ عظیم سلطنت اس ایثار و قربانی کے صلے میں مل رہی ہے جس کا مظاہرہ اہل بیت اطہار علیہ السلام نے کیا۔ یعنی محرومیت کے عالم میں بھی جود و سخا، ناداری میں بھی دارائی، فقر و تنگدستی میں فیاضی۔ چنانچہ ذات فیاض کو یہ فیاضی پسند آئی۔

فریقین کے مصادر میں یہ روایت متعدد طرق سے حضرت ابن عباس سے منقول ہے کہ یہ آیات اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں نازل ہوئیں۔ جب حسنین علیہم السلام بیمار ہوئے تو ان کی شفا کے لیے تین دن روزے رکھنے کی نذر مانی گئی۔ چنانچہ حضرت علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کی خادمہ فضہ نے نذر کے روزے رکھے۔ افطاری کے وقت پہلے دن مسکین، دوسرے دن یتیم اور تیسرے دن قیدی سائل نے سوال کیا۔ آل رسول صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے سارا کھانا برائے رضائے خدا انہیں دے دیا، صرف پانی سے افطار کر کے فاقے سے رہے۔ ملاحظہ ہو تفسیر کشاف، الدر المنثور، غایۃ المرام۔

بعض اہل قلم کے لیے یہ بات ناقابل فہم ہے کہ اہل بیت علیہ السلام خود بھوکے رہیں اور پانچ افراد کا کھانا صرف ایک مسکین کو دے دیں، جبکہ آیت میں یہ مذکور نہیں ہے کہ سائل صرف ایک شخص تھا۔ چنانچہ یَّتِیۡمًا ذَا مَقۡرَبَۃٍ ﴿﴾اَوۡ مِسۡکِیۡنًا ذَا مَتۡرَبَۃٍ (بلد:15 ۔ 16) میں اطلاق ہے جو ایک یا ایک سے زیادہ پر صادق آتا ہے۔ ایک روایت میں اس کا جواب یہ ہے کہ اہل بیت علیہ السلام کھانے پر بیٹھے تھے، ایک مسکین آیا، ایک تہائی اسے دے دیا، پھر بلا فاصلہ ایک یتیم آیا، دوسرا ایک تہائی اسے دیا دیا۔ اس کے بعد ایک اسیر آیا تو تیسرا ایک تہائی اسے دے دیا۔ (زبدۃ التفاسیر)

ان کا دوسرا اعتراض یہ ہے کہ مدینہ طیبہ میں یہ بات ممکن نہ تھی کہ کوئی قیدی بھیک مانگنے کے لیے نکلتا، کیونکہ قیدی کے لیے طعام و لباس کا انتظام حکومت کے ذمے تھا۔ اس کا جواب وہ خود اسی آیت کے ذیل میں دیتے ہیں: اس آیت میں قیدی سے مراد ہر وہ شخص ہے جو قید میں ہو، خواہ وہ کافر ہو یا مسلمان، خواہ جنگی قیدی ہو یا کسی اور جرم میں قید کیا گیا ہو نیز خواہ اسے قید کی حالت میں کھانا دیا جاتا ہو یا اس سے بھیک منگوائی جاتی ہو۔ (تفہیم القرآن 6: 181)


عٰلِیَہُمۡ ثِیَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّ اِسۡتَبۡرَقٌ ۫ وَّ حُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّۃٍ ۚ وَ سَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ شَرَابًا طَہُوۡرًا﴿۲۱﴾

۲۱۔ ان کے اوپر سبز دیباج اور اطلس کے کپڑے ہوں گے، انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انہیں پاکیزہ مشروب پلائے گا۔


اِنَّ ہٰذَا کَانَ لَکُمۡ جَزَآءً وَّ کَانَ سَعۡیُکُمۡ مَّشۡکُوۡرًا﴿٪۲۲﴾

۲۲۔ یقینا یہ تمہارے لیے جزا ہے اور تمہاری یہ محنت قابل قدر ہے۔


اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَیۡکَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِیۡلًا ﴿ۚ۲۳﴾

۲۳۔ یقینا ہم نے ہی آپ پر قرآن نازل کیا ہے جیسا کہ نازل کرنے کا حق ہے۔


فَاصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ وَ لَا تُطِعۡ مِنۡہُمۡ اٰثِمًا اَوۡ کَفُوۡرًا ﴿ۚ۲۴﴾

۲۴۔ لہٰذا آپ اپنے رب کے حکم پر صبر کریں اور ان میں سے کسی گنہگار یا کافر کی بات نہ مانیں۔

24۔ کہتے ہیں اٰثِمًا گناہگار سے مراد عتبہ اور کَفُوۡرًا سے مراد ولید ہے۔ ان کی سرتوڑ کوشش تھی کہ کسی بھی قیمت پر محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس مشن کو ترک کر دیں۔


وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿ۖۚ۲۵﴾

۲۵۔ اور صبح و شام اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کریں۔