Warning: Undefined array key "optsrchtp" in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 4

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 288

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 309

نتیجہ

Warning: Undefined variable $msg in /home/balaghroot/public_html/quransearch.php on line 32

یَوۡمَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُمۡ کَیۡدُہُمۡ شَیۡئًا وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿ؕ۴۶﴾

۴۶۔ اس دن نہ ان کی تدبیر ان کے کسی کام آئے گی اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی۔


وَ اِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِکَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اور ظالموں کے لیے اس (عذاب) کے علاوہ بھی یقینا عذاب ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

47۔ یعنی عذاب آخرت کے علاوہ بھی عذاب ہے۔ لفظ میں عمومیت ہے، یعنی غیر اللہ کی پرستش کرنے والوں کے لیے آخرت کے علاوہ دنیا میں عذاب آ سکتا ہے۔قبر کا عذاب مراد ہو سکتا ہے، اس عذاب سے مراد مسلمانوں کے ہاتھوں شکست ہو سکتی ہے۔


وَ اصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ حِیۡنَ تَقُوۡمُ ﴿ۙ۴۸﴾

۴۸۔ اور آپ اپنے رب کے حکم تک صبر کریں، یقینا آپ ہماری نگاہوں میں ہیں اور جب آپ اٹھیں تو اپنے رب کی ثناء کے ساتھ تسبیح کریں۔

48۔ جس طرح کسی کو اپنے حال پر چھوڑنا سب سے بڑی سزا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ کا رسول کریم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے یہ فرمانا فَاِنَّکَ بِاَعۡیُنِنَا کہ آپ ہماری حفاظت میں ہیں، سب سے بڑی عنایت ہے۔


وَ مِنَ الَّیۡلِ فَسَبِّحۡہُ وَ اِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ﴿٪۴۹﴾

۴۹۔ اور رات کے بعض حصوں میں اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اپنے رب کی تسبیح کریں۔

49۔ وَ اِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ : جب صبح کی روشنی سے ستارے چھپ جاتے ہیں۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد نماز فجر سے پہلے کی دو رکعت ہیں۔

حِیۡنَ تَقُوۡمُ : جب آپ اٹھیں۔ یعنی رات کو تہجد کے لیے اٹھیں تو تسبیح پڑھیں۔


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

بنام خدائے رحمن رحیم


وَ النَّجۡمِ اِذَا ہَوٰی ۙ﴿۱﴾

۱۔ قسم ہے ستارے کی جب وہ غروب کرے۔

1۔ قسم ہے ستارے کی۔ اللہ ستاروں کی قسم کھانے کو اہمیت دیتا ہے۔ سورئہ واقعہ آیت 75۔76 میں فرمایا: فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِ ﴿﴾ وَ اِنَّہٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِیۡمٌ ۔ مجھے ستاروں کے مقامات کی قسم ہے اگر تم جانتے ہو تو یہ بڑی قسم ہے۔


مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمۡ وَ مَا غَوٰی ۚ﴿۲﴾

۲۔ تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا ہے۔

صَاحِبُکُمۡ ۔ صاحب یعنی ساتھی، رفیق۔ ایک محاورہ ہے، جہاں کوئی اور رشتہ بتانا منظور نہ ہو تو وہاں صَاحِبُکُمۡ کہتے ہیں جیسے ہم ”تمہارا یار“ کہتے ہیں۔


وَ مَا یَنۡطِقُ عَنِ الۡہَوٰی ؕ﴿۳﴾

۳۔ وہ خواہش سے نہیں بولتا۔

3۔ تمہارا رفیق جو باتیں بیان کرتا ہے وہ صرف وحی ہے، اس کی اپنی خواہش کو اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ بھٹکتا بہکتا وہ ہے جس پر ذاتی خواہش حاکم ہو۔ آیت کے اطلاق میں وہ تمام فرامین شامل ہیں جو حضور صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اپنی امت سے بیان فرمائے ہیں۔ اگر وحی اسلوب کلام و معانی میں بطور معجزہ نازل ہوئی ہے تو وہ قرآن ہے، ورنہ سنت رسول صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی حیات میں لوگوں نے سنت کی تدوین کی مخالفت کی تو رسول اللہ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمایا: اکتبوا فو الذی نفسی بیدہ ما خرج منی الا الحق ۔ (سنن الدارمی حدیث 484 باب کتابۃ العلم) لکھو! جس ذات کے ہاتھ میں میری جان ہے اس کی قسم! میری زبان سے حق کے سوا کوئی بات نہیں نکلی۔ مگر ستم یہ کہ حدیث کی تدوین پر حکمرانوں کی طرف سے دوسری صدی ہجری تک پابندی رہی۔ البتہ اہل بیت علیہ السلام کے پیروکاروں کے ہاں عصر رسول صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہی میں حدیث کی تدوین املاء من رسول اللہ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و بخط علی علیہ السلام ہوئی۔ جو کتاب علی کے نام سے مشہور ہے۔ بدقسمتی سے معاندانہ پروپیگنڈوں نے اس خصوصیت کو طعن میں بدلنے کی کوشش کی اور مشہور کیا گیا کہ ان کے ہاں ستر گز کا قرآن الگ ہے۔ معاذ اللہ۔ اس موضوع کی تفصیل کے لیے مصر کے دانشمند عبد الحلیم الجندی کی کتاب الامام الصادق علیہ السلام کا مطالعہ فرمائیں۔


اِنۡ ہُوَ اِلَّا وَحۡیٌ یُّوۡحٰی ۙ﴿۴﴾

۴۔ یہ تو صرف وحی ہوتی ہے جو (اس پر) نازل کی جاتی ہے۔


عَلَّمَہٗ شَدِیۡدُ الۡقُوٰی ۙ﴿۵﴾

۵۔ شدید قوت والے نے انہیں تعلیم دی ہے