آیت 47
 

وَ اِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِکَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اور ظالموں کے لیے اس (عذاب) کے علاوہ بھی یقینا عذاب ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

تفسیر آیات

۱۔ جن لوگوں نے شرک اختیار کیا ہے ان کے لیے آخرت کے عذاب کے علاوہ بھی عذاب ہے۔ یہ عذاب دنیا کا ہو سکتا ہے۔ جیسے بدر میں قتل و ہزیمت اور قبر کا بھی عذاب ہو سکتا ہے۔


آیت 47