وَ اصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ حِیۡنَ تَقُوۡمُ ﴿ۙ۴۸﴾

۴۸۔ اور آپ اپنے رب کے حکم تک صبر کریں، یقینا آپ ہماری نگاہوں میں ہیں اور جب آپ اٹھیں تو اپنے رب کی ثناء کے ساتھ تسبیح کریں۔

48۔ جس طرح کسی کو اپنے حال پر چھوڑنا سب سے بڑی سزا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ کا رسول کریم ﷺ سے یہ فرمانا فَاِنَّکَ بِاَعۡیُنِنَا کہ آپ ہماری حفاظت میں ہیں، سب سے بڑی عنایت ہے۔