اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَانَ عَلَی الۡہُدٰۤی ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ مجھے بتاؤ کہ اگر وہ (بندہ) ہدایت پر ہو،

اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰی ﴿ؕ۱۲﴾

۱۲۔ یا تقویٰ کا حکم دے ؟

اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۳﴾

۱۳۔ مجھے بتاؤ کہ اگر وہ (دوسرا) شخص تکذیب کرتا ہے اور منہ پھیرتا ہے؟

اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ کیا اسے علم نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟

کَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہِ ۬ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِیَۃِ ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ ہرگز نہیں! اگر یہ شخص باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی پکڑ کر گھسیٹیں گے،

15۔ سۡفَعًۢ گھسیٹنے کے معنوں میں ہے۔

نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ﴿ۚ۱۶﴾

۱۶۔ وہ پیشانی جو جھوٹی، خطاکار ہے۔

16۔ انسان پیشانی سے پہچانا جاتا ہے۔ اس لیے خود پیشانی کو جھوٹا کہا ہے۔

فَلۡیَدۡعُ نَادِیَہٗ ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ پس وہ اپنے ہم نشینوں کو بلا لے۔

سَنَدۡعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ ہم بھی جلد ہی دوزخ کے مؤکلوں کو بلائیں گے۔

کَلَّا ؕ لَا تُطِعۡہُ وَ اسۡجُدۡ وَ اقۡتَرِبۡ﴿٪ٛ۱۹﴾ۯ

۱۹۔ ہرگز نہیں! اس کی اطاعت نہ کریں اور سجدہ کریں اور قرب (الٰہی) حاصل کریں۔