آیات 15 - 16
 

کَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہِ ۬ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِیَۃِ ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ ہرگز نہیں! اگر یہ شخص باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی پکڑ کر گھسیٹیں گے،

نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ﴿ۚ۱۶﴾

۱۶۔ وہ پیشانی جو جھوٹی، خطاکار ہے۔

تشریح کلمات

نسفع:

( س ف ع ) السفع کے معنی پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچنے کے ہیں۔

تفسیر آیات

اگر یہ مجرم باز نہیں آتا ہے تو ہم اسے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ لیں گے۔ اس شخص کی پیشانی جو جھوٹا اور مجرم ہے۔ یہ سزا دنیا اور آخرت دونوں میں اسے مل سکتی ہے۔ چنانچہ روایت ہے کہ بدر کی جنگ میں ابوجہل کا سر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔


آیات 15 - 16