آیت 13
 

اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۳﴾

۱۳۔ مجھے بتاؤ کہ اگر وہ (دوسرا) شخص تکذیب کرتا ہے اور منہ پھیرتا ہے؟

تفسیر آیات

یہ شخص جو نماز سے روک رہا ہے، اگر یہ ہمارے رسول کی تکذیب کرتا ہے اور اللہ کا پیغام سننے سے روگردانی کرتا ہے تو اس کی کیا سزا ہونی چاہیے؟ آیت میں مذکور نہیں ہے چونکہ مذکور ہوتی تو اس کی سزا اس مذکور تک محدود ہوتی۔ لہٰذا اس کی سزا کا ذکر نہ کرنے سے اس کی سزا کا ناقابل وصف و بیان ہونا ثابت ہوتا ہے۔


آیت 13