Warning: Undefined array key "optsrchtp" in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 4

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 288

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 309

نتیجہ

Warning: Undefined variable $msg in /home/balaghroot/public_html/quransearch.php on line 32

بَلٰۤی ۚۛ اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیۡرًا ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ ہاں! اس کا رب یقینا اس (کے عمل) کو دیکھ رہا تھا۔


فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِ ﴿ۙ۱۶﴾

۱۶۔ مجھے قسم ہے شفق کی،

16۔ شَّفَقِ : سورج کے غروب کے وقت جب سورج کی روشنی رات کی تاریکی کے ساتھ مخلوط ہو جاتی ہے تو ایک خفیف سی سرخی چھا جاتی ہے۔ اسے شفق کہتے ہیں۔


وَ الَّیۡلِ وَ مَا وَسَقَ ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ اور رات کی اور اس کی جسے وہ سمیٹ لیتی ہے،

17۔ رات کے وقت انسان اپنے گھروں، پرندے اپنے گھونسلوں اور دیگر جانور اپنے بلوں میں چلے جاتے ہیں۔ اسے سمیٹنے سے تعبیر کیا ہے۔


وَ الۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ اور چاند کی جب وہ کامل ہو جائے،


لَتَرۡکَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍ ﴿ؕ۱۹﴾

۱۹۔ تمہیں مرحلہ بہ مرحلہ ضرور گزرنا ہے۔

19۔ نطفہ، جنین، بچہ، جوان، بوڑھا، قبر، برزخ، حساب، صراط وغیرہ۔ حدیث میں آیا ہے: لا یزول قدم عبد یوم القیامۃ حتی یسأل عن اربع عن جسدہ فیما ابلاہ و عن عمرہ فیما افناہ و عن ما لہ مما اکتسبہ و فیما انفقہ و عن حبنا اہل البیت ۔ (امالی طوسی۔ بحار الانوار 7: 261) قیامت کے دن بندے کا کوئی قدم آگے نہیں بڑھے گا، جب تک چار چیزوں کے بارے میں سوال نہ کیا جائے: جسم کو کس چیز میں استعمال کیا؟ عمر کس چیز میں ختم کی؟ مال کہاں سے کمایا، کہاں خرچ کیا؟ اور ہم اہل بیت علیہ السلام کی محبت کے بارے میں۔

عالم خاک سے چلا ہوا یہ انسان کئی مراحل طے کر کے پھر خاک میں چلا جاتا ہے۔ اس عالم میں بھی کئی ایک مراحل سے گزر کر میدان حشر میں پہنچے گا۔ وہاں ہر بات کا حساب نہ جانے کتنے مراحل میں طے کرنا ہو گا۔


فَمَا لَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ؟


وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیۡہِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا یَسۡجُدُوۡنَ ﴿ؕٛ۲۱﴾۩

۲۱۔ اور جب انہیں قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔


بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُکَذِّبُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۲﴾

۲۲۔ بلکہ یہ کفار تکذیب کرتے ہیں۔


وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُوۡعُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۳﴾

۲۳۔ اور جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔


فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ پس انہیں دردناک عذاب کی بشارت دیجئے۔