آیات 20 - 21
 

فَمَا لَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ؟

وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیۡہِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا یَسۡجُدُوۡنَ ﴿ؕٛ۲۱﴾

۲۱۔ اور جب انہیں قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔

تفسیر آیات

۱۔ ایک طرف اسلام کی حقانیت، دلیل و برہان میں کوئی خامی نہیں کہ وہ ایمان نہ لائیں دوسری طرف ایمان نہ لانے کی صورت میں قیامت کی ہولنا کیوں میں کوئی کمی نہیں کہ انہیں نظر انداز کریں۔ پس ان سب باتوں کے باوجود ایمان نہ لانے کا کوئی عقلی جواز نہیں ہے۔

۲۔ وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیۡہِمُ: جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو کلام الٰہی سن کر دل میں ایمان کی طرف جھکاؤ آنا چاہیے تھا لیکن نہیں آتا۔ لَا یَسۡجُدُوۡنَ کے معنی لا یخضعون بیان کرتے ہیں چونکہ تلاوت قرآن کے وقت مطلقاً سجدہ واجب نہیں ہے، صرف چار مقامات پر واجب ہے۔ قرآن سن کر زندہ ضمیر لوگوں کے دلوں میں خضوع آجاتا ہے اور ایمان لے آتے ہیں۔


آیات 20 - 21