آیات 14 - 15
 

اِنَّہٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ یَّحُوۡرَ ﴿ۚۛ۱۴﴾

۱۴۔ بے شک اس کا یہ گمان تھا کہ اسے لوٹ کر (اللہ کی طرف) جانا ہی نہیں ہے۔

بَلٰۤی ۚۛ اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیۡرًا ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ ہاں! اس کا رب یقینا اس (کے عمل) کو دیکھ رہا تھا۔

تشریح کلمات

یَّحُوۡرَ:

( ح و ر ) الحور کے اصل معنی پلٹنے کے ہیں۔ یہاں دوبارہ زندگی کی طرف پلٹنا مراد ہے۔

تفسیر آیات

دنیوی زندگی میں اس کے جرائم اور آج کی بدبختی کی بنیاد، انکار آخرت ہے کہ وہ کسی حساب و کتاب اور سزا و جزا کا قائل نہ تھا۔ اس لیے وہ بے فکر ہو کر جرائم کا ارتکاب کرتا تھا لیکن اس کا رب اس کے عمل کو ثبت کر رہا تھا۔ آج اسے اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا۔


آیات 14 - 15