وَ یَتَجَنَّبُہَا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ اور بدبخت اس سے گریز کرتا ہے،

الَّذِیۡ یَصۡلَی النَّارَ الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۱۲﴾

۱۲۔ جو بڑی آگ میں جھلسے گا۔

ثُمَّ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی ﴿ؕ۱۳﴾

۱۳۔ پھر اس میں نہ مرے گا اور نہ جیے گا۔

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴﴾

۱۴۔ بتحقیق جس نے پاکیزگی اختیار کی وہ فلاح پا گیا،

وَ ذَکَرَ اسۡمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔

بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿۫ۖ۱۶﴾

۱۶۔ بلکہ تم تو دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو،

وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿ؕ۱۷﴾

۱۷۔ حالانکہ آخرت بہترین ہے اور بقا والی ہے۔

اِنَّ ہٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ پہلے صحیفوں میں بھی یہ بات(مرقوم) ہے۔

18۔ صحف اولیٰ کے بارے میں حدیث میں آیا ہے کہ ان کی تعداد ایک سو چار کتب ہیں۔ (المیزان۔ الکشاف ذیل آیہ)

صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی﴿٪۱۹﴾

۱۹۔ ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔