وَ لَقَدۡ اَہۡلَکۡنَاۤ اَشۡیَاعَکُمۡ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ﴿۵۱﴾

۵۱۔ اور بتحقیق ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کیا ہے، تو کیا کوئی نصیحت لینے والا ہے؟

وَ کُلُّ شَیۡءٍ فَعَلُوۡہُ فِی الزُّبُرِ﴿۵۲﴾

۵۲۔ اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے سب نامہ اعمال میں درج ہے۔

وَ کُلُّ صَغِیۡرٍ وَّ کَبِیۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ﴿۵۳﴾

۵۳۔ اور ہر چھوٹی اور بڑی بات (اس میں) لکھی ہوئی ہے۔

53۔ یعنی ان کے نامہ اعمال میں۔

اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَہَرٍ ﴿ۙ۵۴﴾

۵۴۔ اہل تقویٰ یقینا جنتوں اور نہروں میں ہوں گے ۔

فِیۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِیۡکٍ مُّقۡتَدِرٍ﴿٪۵۵﴾

۵۵۔ سچی عزت کے مقام پر صاحب اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں۔