آیات 52 - 53
 

وَ کُلُّ شَیۡءٍ فَعَلُوۡہُ فِی الزُّبُرِ﴿۵۲﴾

۵۲۔ اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے سب نامہ اعمال میں درج ہے۔

وَ کُلُّ صَغِیۡرٍ وَّ کَبِیۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ﴿۵۳﴾

۵۳۔ اور ہر چھوٹی اور بڑی بات (اس میں) لکھی ہوئی ہے۔

تفسیر آیات

قیامت کے دن ان مشرکین کے مواخذے میں دشواری پیش نہیں آئے گی چونکہ ان کے نامہ اعمال میں ان کی ہر حرکت اور ہر جنبش ثبت ہے۔ کل قیامت کے دن یہ لوگ جب اپنے نامۂ اعمال کا مشاہدہ کریں گے تو کہہ اٹھیں گے:

مَالِ ہٰذَا الۡکِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحۡصٰہَا۔۔۔۔ (۱۸ کہف: ۴۹)

یہ کیسا نامۂ اعمال ہے؟ اس نے کسی چھوٹی اور بڑی بات کو نہیں چھوڑا (بلکہ) سب کو درج کر لیا ہے۔


آیات 52 - 53