آیت 51
 

وَ لَقَدۡ اَہۡلَکۡنَاۤ اَشۡیَاعَکُمۡ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ﴿۵۱﴾

۵۱۔ اور بتحقیق ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کیا ہے، تو کیا کوئی نصیحت لینے والا ہے؟

تفسیر آیات

اے کفار! تمہاری ہلاکت اور نابودی صرف ایک دھمکی نہیں، ہم نے تم جیسے بہت سے سرکشوں کو نابود کیا ہے۔ گزشتہ اقوام کی تاریخ کے صفحات پر ان کی ہلاکت اور تباہی کی داستانیں ثبت ہیں۔

فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ: کوئی ہے ان عبرتناک داستانوں سے نصیحت حاصل کرنے والا؟


آیت 51