آیات 13 - 14
 

اِنَّہٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌ ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ یہ (قرآن) یقینا فیصلہ کن کلام ہے،

وَّ مَا ہُوَ بِالۡہَزۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ اور یہ ہنسی مذاق نہیں ہے۔

تشریح کلمات

الھزل:

( ھ ز ل ) کے معنی لاحاصل اور بے نتیجہ بات کے ہیں۔

تفسیر آیات

اعادۂ حیات کے مظاہر پیش کرنے کے بعد فرمایا: قرآن نے اعادۂ حیات کے بارے میں جو اعلان کیا ہے وہ ایک فیصلہ کن اور حق و باطل کو جدا کرنے والا قول ہے اور قرآن کا اعلان قیامت، لاحاصل اور بے معنی بات نہیں، ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔


آیات 13 - 14