آیات 11 - 12
 

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِ ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی،

وَ الۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِ ﴿ۙ۱۲﴾

۱۲۔ اور (دانہ اگانے کے لیے) شق ہونے والی زمین کی،

تشریح کلمات

الرَّجۡعِ:

( ر ج ع ) بارش کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

آسمان کی بارش اور زمین کی روئیدگی کے ساتھ قسم کھا کر یہ بات واضح کرنا مقصود ہے کہ جس نے آسمان سے پانی برسا کر اور زمین کو روئیدگی دے کر تمہاری زندگی کا سامان فراہم کیا اور جس سے مردہ زمین کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔


آیات 11 - 12