آیات 15 - 16
 

اِنَّہُمۡ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ بے شک یہ لوگ اپنی چال چل رہے ہیں

وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ۱۶﴾

۱۶۔ اور میں بھی تدبیر کر رہا ہوں۔

تفسیر آیات

۱۔ مشرکین مکہ مٹھی بھر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، ان کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ اسلامی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے اپنی پوری طاقت خفیہ اور علانیہ استعمال کر رہے ہیں اور ہر قسم کی بہتان تراشیوں کے ذریعے شبہات پیدا کرنے کی ہر کوشش کر رہے ہیں۔

۲۔ وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا: فرمایا: ان کی سازشوں کے مقابلے اللہ تعالیٰ بھی اپنی چال چل رہا ہے اوراپنی تدبیر کے ذریعے ان کی ہر سازش کو ناکام بنا رہا ہے:

وَ اُمۡلِیۡ لَہُمۡ ؕ۟ اِنَّ کَیۡدِیۡ مَتِیۡنٌ﴿﴾ (۷ اعراف: ۱۸۳)

اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، میری تدبیر یقینا نہایت مضبوط ہے۔


آیات 15 - 16