آیت 7
 

اِنَّ لَکَ فِی النَّہَارِ سَبۡحًا طَوِیۡلًا ؕ﴿۷﴾

۷۔ دن میں تو آپ کے لیے بہت سی مصروفیات ہیں۔

تشریح کلمات

سَبۡحًا:

( س ب ح ) السبح کے اصل معنی پانی یا ہوا میں تیز رفتاری سے گزر جانے کے ہیں۔ وَّ السّٰبِحٰتِ سَبۡحًا۔ (۷۹ نازعات: ۳)

تفسیر آیات

دن میں آپ کی رفت و آمد کا سلسلہ ہوتا ہے اور زندگی کے امور میں مشغول رہنا پڑتا ہے لہٰذا دن کی ہنگامہ خیزیوں میں یکسوئی میسر نہیں آئے گی۔ اس سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسان کی زندگی کی دوڑ دھوپ کے لیے اللہ تعالیٰ نے دن کو مقرر فرمایا ہے سوائے اوقات نماز کے اور رات کو آرام اور عبادت کے لیے۔


آیت 7