آیت 1
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ النجم

اس سورۃ المبارکۃ کا نام النجم ہے جو شروع میں مذکور آیت وَ النَّجۡمِ اِذَا ہَوٰی سے ماخوذ ہے۔ کوفی قرائت کے مطابق یہ سورۃ مکی ہے اور آیات کی تعداد ۶۲ ہے۔ المیزان میں آیا ہے کہ یہ پہلی سورۃ ہے جس کی تلاوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی الاعلان مؤمنین اور مشرکین کے سامنے فرمائی۔

اس سورۃ المبارکۃ میں مذکور آیات اَفَرَءَیۡتُمُ اللّٰتَ وَ الۡعُزّٰی ﴿﴾ وَ مَنٰوۃَ الثَّالِثَۃَ الۡاُخۡرٰی ﴿﴾ کے ذیل میں ایک داستان بنام داستان غرانیق غیر شیعہ مصادر میں موجود ہے۔ ہم نے مقدمہ میں اس داستان کے مضمون سے اس کے جعلی ہونے پر دلیل قائم کی ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَ النَّجۡمِ اِذَا ہَوٰی ۙ﴿۱﴾

۱۔ قسم ہے ستارے کی جب وہ غروب کرے۔

تفسیر آیات

۱۔ قسم ہے ستارے کی جب غروب ہو جائے اور صبح کی روشنی نمودار ہو جائے۔ تاریکی چھٹ جائے دنیا روشن ہو جائے۔ ہر چیز کی شناخت ممکن ہو جائے۔ کسی قسم کی دھند باقی نہ رہے۔


آیت 1