آیت 10
 

مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ جَہَنَّمُ ۚ وَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُمۡ مَّا کَسَبُوۡا شَیۡئًا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡلِیَآءَ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ ان کے پیچھے جہنم ہے اور جو کچھ ان کا کیا دھرا ہے وہ انہیں کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ وہ جنہیں اللہ کے سوا انہوں نے کارساز بنایا تھا اور ان کے لیے تو بڑا عذاب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ: ورء۔ اَمَام (سامنے) کے مقابلے میں سمجھا جائے تو وہی ترجمہ ہو گا جو متن میں اختیار کیا ہے یعنی پیچھے اور اگر اس لفظ کو موارات سے ماخوز سمجھا جائے تو اس کے معنی ہوں گے آدمی کی نظر سے اوجھل ہو۔ خواہ آگے ہو یا پیچھے۔ اس صورت میں آیت کا ترجمہ یہ بنے گا: ان کی اوٹ میں جہنم ہے۔

۲۔ وَ لَا یُغۡنِیۡ: ان کے وہ اعمال جو غیر اللہ کی قربت کے لیے انجام دیے ہیں انہیں فائدہ نہیں دیں گے۔ نہ وہ لوگ فائدہ دیں گے جنہیں ان لوگوں نے ولی، اپنا آقا بنا رکھا ہے۔

۳۔ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ: جس عذاب کا یہ لوگ سامنا کریں گے وہ اس لحاظ سے بھی عظیم ہو گا کہ اس سے بڑا عذاب نہیں ہو سکتا۔ پھر یہ ختم نہ ہونے والا عذاب ہو گا۔


آیت 10