آیت 9
 

وَ اِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰیٰتِنَا شَیۡئَۨا اتَّخَذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ؕ﴿۹﴾

۹۔ اور جب اسے ہماری آیات میں سے کچھ کا پتہ چلتا ہے تو ان کی ہنسی اڑاتا ہے، ایسے لوگوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اِذَا عَلِمَ: جب اس منکر کے سامنے کوئی آیت آتی ہے تو اس میں غور و فکر کرنے کی جگہ اس پر اعتراض کا کوئی نہ کوئی موقع تلاش کر لیتا ہے۔ پھر اسے لے کر تمسخر شروع کرتا ہے۔

۲۔ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ: عذاب کے ساتھ مذلت اس لیے ہے کہ ان لوگوں نے انکار کے ساتھ تمسخر بھی کیا تھا۔


آیت 9