آیت 50
 

قَدۡ قَالَہَا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَمَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ﴿۵۰﴾

۵۰۔ ان سے پہلے (لوگ) بھی یہی کہا کرتے تھے تو جو کچھ وہ کرتے تھے ان کے کسی کام نہ آیا۔

تفسیر آیات

۱۔ قَدۡ قَالَہَا: آیت کے اس جملے کا اشارہ ممکن ہے قارون کی طرف ہو۔ اس کا یہ قول تھا:

اِنَّمَاۤ اُوۡتِیۡتُہٗ عَلٰی عِلۡمٍ عِنۡدِیۡ۔۔۔۔ (۲۸ قصص: ۷۸)

یہ سب مجھے اس مہارت کی بنا پر ملا ہے جو مجھے حاصل ہے۔

وہ اسے عطیہ الٰہی سمجھنے پر آمادہ نہیں تھا۔

۲۔ فَمَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ: تو ان کی مال و دولت نے انہیں نہ صرف کوئی فائدہ نہیں دیا بلکہ خود ان کے خلاف وبال جان بن گئی۔


آیت 50