آیت 3
 

سَیَصۡلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ۚ﴿ۖ۳﴾

۳۔ وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں جھلسے گا۔

تفسیر آیات

عنقریب بھڑکتی آگ میں جھلسے گا سے واضح ہو جاتا ہے کہ جس وقت یہ سورۃ نازل ہوئی تھی ابو لہب زندہ تھا۔ نَارًا کا ذکر نکرہ سے کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے لیے ایک خصوصی ہولناک آتش آمادہ تیار کیا ہوا ہے۔ ذَاتَ لَہَبٍ سے اس کی تائید ہوئی ہے۔ یعنی یہ کوئی بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔


آیت 3