آیت 2
 

مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲﴾

۲۔ نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔

تفسیر آیات

مورخین لکھتے ہیں ابو لہب قریش کے چار مالدار آدمیوں سے ایک تھا اور وہ بخل اور زر پرستی میں مشہور تھا۔ قرآن اس کی دولت کی طرف اشارہ فرماتا ہے کہ اس کی دولت اس کے کسی کام نہ آئی۔

۲۔ وَ مَا کَسَبَ: نہ اس کی کمائی اس کے کوئی کام آئی۔ کمائی سے مراد یا تو وہی دولت ہے یا اولاد ہے۔ چنانچہ جب متعدی مرض میں مبتلا ہوا تو نہ مال اس کے کام آیا نہ اولاد۔ یہ نہایت بے کسی میں تنہا اپنے گھرمیں تڑپ تڑپ کر مر گیا۔


آیت 2