آیت 4
 

وَّ امۡرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ ۚ﴿۴﴾

۴۔ اور اس کی بیوی بھی، ایندھن اٹھائے پھرنے والی۔

تفسیر آیات

اس کی عورت بھی بھڑکتی آگ میں جھلسنے والی ہے۔

۱۔ یہ عورت ام جمیل، ابوسفیان کی بہن ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دشمنی میں ابو لہب سے کم نہ تھی۔

۲۔ حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ: اس کا لفظی ترجمہ تو ایندھن اٹھائے پھرنے والی ہے۔ یعنی لکڑیاں ڈھونے والی۔ ایک قول یہ ہے کہ یہ عورت رات کو جھاڑیاں لا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے پر ڈال دیتی تھی اس لیے حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ کہا۔ دوسرا قول یہ ہے کہ یہ ایک محاورہ ہے جو چغل خوری کرنے اور لوگوں میں فتنہ پھیلانے والے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ جملہ حالیہ ہے کہ دنیا کی طرح آتش میں بھی اپنی پشت پر خود کو جلانے والا ایندھن اٹھائے ہوئے ہو گی۔


آیت 4