آیت 11
 

فَاِنۡ تَابُوۡا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخۡوَانُکُمۡ فِی الدِّیۡنِ ؕ وَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱﴾

۱۱۔ پس اگر یہ لوگ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور علم رکھنے والوں کے لیے ہم آیات کو واضح کر کے بیان کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فَاِنۡ تَابُوۡا: جن لوگوں نے مسلمانوں کے ساتھ ایک عمر ظلم و زیادتی کی، آج توبہ کرنے سے وہ ان کے برابر بلکہ بھائی بن گئے۔ ان کے بھی وہی حقوق ہوں گے جو قدیم ظلم سہنے والوں کے ہوتے ہیں۔ معاشرتی قانونی حیثیت سے ان میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔

۲۔ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ: نماز قائم کرنے اور زکوۃ ادا کرنے سے وہ اسلامی بھائی چارے میں داخل ہو جاتے ہیں : فَاِخۡوَانُکُمۡ فِی الدِّیۡنِ ۔

اہم نکات

۱۔ مسلم دینی برادری میں داخل ہونے کے لیے توبہ کے ساتھ عمل، نماز و زکوٰۃ بھی ضروری ہے۔

۲۔ برادر کی تعبیر اسلامی مساوات کا اہم ترین نمونہ ہے: فَاِخۡوَانُکُمۡ فِی الدِّیۡنِ ۔۔۔۔


آیت 11