آیت 8
 

وَ نُیَسِّرُکَ لِلۡیُسۡرٰی ۚ﴿ۖ۸﴾

۸۔ اور ہم آپ کے لیے آسان طریقہ فراہم کریں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ اور ہم آسان بنائیں گے آپ کے لیے آسان طریقے کا حصول۔ یسری ایسر کی تانیث یعنی الطریقۃ الیسری آسان تر طریقہ۔ آیت کا مفہوم یہ ہے کہ ہم آپ کو تبلیغ رسالت کے بارے میں پیش آنے والی حوصلہ شکن مشکلات کو آسان طریقہ سے حل کرنے کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

چنانچہ کفر و شرک اور اسلام میں کوئی قدر مشترک نہیں تھی۔ اسلام کا مطلب سو فیصد انقلاب تھا۔ اس انقلاب کے لانے والے نہایت بے سر و سامان ہیں۔ جب کہ کفر و شرک اپنی پوری طاقت میں ہے۔ ایسے حالات اور ایسے تاریک ترین معاشرے میں اسلام کا روشن ترین انقلاب لانا نہایت مشکل کام تھا بلکہ بادی النظر میں ناممکن دکھائی دیتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان مشکلات کو آسان بنا دیا اور جزیرۂ عرب میں اسلامی انقلاب کا سورج اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ طلوع ہو گیا۔


آیت 8