آیت 9
 

فَذَکِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّکۡرٰی ؕ﴿۹﴾

۹۔ پس جہاں نصیحت مفید ہو نصیحت کرتے رہو۔

تفسیر آیات

جب ہماری طرف سے ہونے والی وحی آپ کے دل میں نقش ہو جائے گی اور مشکلات بھی آسان ہو جائیں گی تو آپ اپنی ناصحانہ تحریک شروع کریں اور ان لوگوں کا انتخاب کریں جن پر آپ کی نصیحت اثر کرتی ہے۔ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عالمین کے لیے رحمت ہیں تاہم اس رحمت سے وہی لوگ فائدہ اٹھائیں گے جو اس کی اہلیت رکھتے ہیں:

فَاَعۡرِضۡ عَنۡ مَّنۡ تَوَلّٰی ۬ۙ عَنۡ ذِکۡرِنَا وَ لَمۡ یُرِدۡ اِلَّا الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿﴾ (۵۳ نجم: ۲۹)

پس آپ اس سے منہ پھیر لیں جو ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے اور صرف دنیاوی زندگی کا خواہاں ہے۔


آیت 9