آیت 9
 

رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ فَاتَّخِذۡہُ وَکِیۡلًا﴿۹﴾

۹۔ وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں لہٰذا اسی کو اپنا ضامن بنا لیجیے۔

تفسیر آیات

آپ مغرب و مشرق کے رب یعنی کل کائنات کے مالک کا ذکرکیا کریں چونکہ صرف وہی ذات لائق عبادت ہے۔ نتیجتاً بس اسی ذات کو اپنا وکیل بنا ئیں۔ اپنے سارے امور اس کے حوالہ کریں۔ وہی آپ کا وکیل ہو گا۔ آپ کے سارے کام وہی آسانی سے انجام دے گا چونکہ وہ کل کائنات کا مالک اور صاحب اختیار ہے۔


آیت 9