آیات 1 - 2
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ الجاثیۃ

اس سورۃ المبارکہ کا نام الجاثیۃ ہے جو آیت وَ تَرٰی کُلَّ اُمَّۃٍ جَاثِیَۃً۔۔۔۔ (۲۸) سے ماخوذ ہے۔

اس سورۃ کی آیات کی تعداد کوفی قرائت کے مطابق ۳۷ اور دوسری قرائتوں کے مطابق ۳۶ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ کوفی قرائت میں حروف مقطعہ حٰمٓ ایک مستقل آیت ہے۔ یہ قرائت حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے ماخوذ ہے اس لیے راز دانِ قرآن کو معلوم ہے کہ حٰمٓ کن اسرار پر مشتمل اور مستقل آیت ہے۔

یہ سورۃ مکی ہے اس لیے اس کے مضامین اصول عقائد پر مشتمل ہیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حٰمٓ ۚ﴿۱﴾

۱۔ حا، میم۔

تَنۡزِیۡلُ الۡکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَکِیۡمِ﴿۲﴾

۲۔ اس کتاب کا نزول بڑے غالب آنے والے، حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔

تفسیر آیات

اس آیت کی تشریح سورہ ہائے زمر آیت۱، غافر ۲ میں ہو چکی ہے کہ کفار مکہ کے اس الزام کو رد کرنے کے لیے کہ قرآن خود محمدؐ کا تصنیف ہے مکی سورتوں میں عموماً اور سورہ ہائے حوامیم میں خصوصاً اس بات کو مکرر بیان فرما رہا ہے کہ یہ قرآن خدائے دانا و حکیم کا نازل کردہ ہے۔


آیات 1 - 2