آیات 58 - 59
 

فَاِنَّمَا یَسَّرۡنٰہُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ﴿۵۸﴾

۵۸۔ پس ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

فَارۡتَقِبۡ اِنَّہُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ﴿٪۵۹﴾

۵۹۔ پس اب آپ بھی منتظر رہیں، یقینا یہ بھی منتظر ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اس سورہ مبارکہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اس نعمت کا ذکر فرمایا جس سے انسانیت کو ہدایت کی صورت میں میسر آئی اور اس قرآن کو آسان بنا دیا کہ ہر کوئی اس سے اپنی بساط کے مطابق فیض حاصل کر سکے۔

۲۔ فَارۡتَقِبۡ: اس آسانی کے باوجود اگر کوئی اس قرآن سے فائدہ نہیں اٹھاتا تو اے رسول! آپ ان کے انجام بد کے منتظر رہیں اور یہ منکرین بھی اپنے بدترین انجام کے لاشعوری طور پر انتظار میں ہیں۔


آیات 58 - 59