آیت 6
 

قُلۡ اَنۡزَلَہُ الَّذِیۡ یَعۡلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا﴿۶﴾

۶۔کہدیجئے: اسے تو اس اللہ نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کا راز جانتا ہے، بے شک وہ بڑا غفور رحیم ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ کہدیجیے: اس کتاب کا مضمون خود یہ گواہی دیتا ہے کہ اسے ایسی ذات نے نازل فرمایا ہے جو کائنات کے اسرار و رموز سے واقف ہے۔ چند عام آدمیوں کی کمک سے ایسے مضامین تیار نہیں ہو سکتے۔

۲۔ اس افترا پر اللہ عذاب نازل کرنے میں عجلت سے کام نہیں لیتا ہے وہ غفور و رحیم ہے۔

اہم نکات

۱۔ آسمانوں اور زمین کے اسرار قرآن میں تلاش کرنے چاہئیں۔


آیت 6