Warning: Undefined array key "optsrchtp" in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 4

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 288

Warning: Undefined variable $crisql in /home/balaghroot/public_html/inc-search-build-sql.php on line 309

نتیجہ

Warning: Undefined variable $msg in /home/balaghroot/public_html/quransearch.php on line 32

الَّذِیۡۤ اَطۡعَمَہُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۬ۙ وَّ اٰمَنَہُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ ٪﴿۴﴾

۴۔ جس نے انہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے انہیں امن دیا۔


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

بنام خدائے رحمن رحیم


اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یُکَذِّبُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۱﴾

۱۔ مجھے بتاؤ وہ شخص جو جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟

1۔ جو قیامت پر یقین نہیں رکھتا وہ دنیا میں معاشرے کے لیے تعمیری کردار کا مالک نہیں بن سکتا۔ اس کے دل میں یتیم و مسکین کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ پیدا نہیں ہو سکتا۔


فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾

۲۔ یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے،


وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾

۳۔ اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔


فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾

۴۔ پس ایسے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے


الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾

۵۔ جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔


الَّذِیۡنَ ہُمۡ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾

۶۔ جو ریاکاری کرتے ہیں۔


وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾

۷۔ اور (ضرورت مندوں کو) معمولی چیزیں بھی دینے سے گریز کرتے ہیں۔


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

بنام خدائے رحمن رحیم

سورہ کوثر

کوثر، فوعل کے وزن پر کثرت بیان کرنے کے لیے آتا ہے اور روایات میں کوثر کی تشریح خیر کثیر سے کی گئی ہے۔ اس خیر کثیر کے مصداق کا تعین اگلی آیت: اِنَّ شَانِئَكَ ہُوَالْاَبْتَرُ۔ تمہارا دشمن ہی ابتر ہے، سے ہوتا ہے۔ آپ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کو کوثر عنایت ہوا ہے، چنانچہ آپ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ابتر نہیں، بلکہ آپ صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا دشمن ابتر ہے۔ یعنی کوثر سے مراد حضور صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے لیے اولاد کثیر ہے، جو حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے پھیلی ہے۔ فخر الدین رازی اس آیت کے ذیل میں کہتے ہیں: دیکھو اہل البیت علیہم السلام کے کتنے افراد شہید کر دیے گئے، پھر بھی آج دنیا ان کی نسل سے پر ہے اور بنی امیہ کا کوئی قابل ذکر فرد باقی نہیں ہے۔