آیت 2
 

فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾

۲۔ یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے،

تشریح کلمات

یَدُعُّ:

( د ع ع ) زور سے دھکا دینے کو کہتے ہیں:

یَوۡمَ یُدَعُّوۡنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا ﴿﴾ (۵۲ طور: ۱۳)

اس دن وہ شدت سے جہنم کی آگ کی طرف دھکیلے جائیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَذٰلِکَ: معاد کا منکر وہ ہے جو یتیم کو دھتکار دیتا ہے۔ وہ سوال کا ہاتھ پھیلاتا ہے تو رحم کرنے کی جگہ وہ دھتکار دیتا ہے یا یتیم اگر اپنا حق مانگتا ہے تو بے رحمی سے رد کر دیتا ہے یا یتیم کو اپنی جائداد سے بے دخل کر دیتا اور خود قابض ہو جاتا ہے۔


آیت 2