آیت 24
 

یَقُوۡلُ یٰلَیۡتَنِیۡ قَدَّمۡتُ لِحَیَاتِیۡ ﴿ۚ۲۴﴾

۲۴۔ کہے گا: کاش! میں نے اپنی اس زندگی کے لیے آگے کچھ بھیجا ہوتا۔

تفسیر آیات

قیامت کے دن حقائق سے پردہ اٹھنے کے بعد کافر اپنی حسرت و ندامت کا اظہار کرے گا کہ کاش دنیا کی زندگی سے اس دن کے لیے کچھ بھیجا ہوتا۔ آخرت کی کچھ تیاری کی ہوتی۔ لِحَیَاتِیۡ سے معلوم ہوا کہ کافر پریہ بات منکشف ہو جائے گی کہ حیات صرف یہاں آخرت میں ہے جو ختم نہ ہونے والی زندگی ہے۔ دنیا کی زندگی تو اس حد تک نا چیز ثابت ہوئی کہ اسے تو حیات کا نام نہیں دینا چاہیے۔


آیت 24