آیت 18
 

وَ اِلَی السَّمَآءِ کَیۡفَ رُفِعَتۡ ﴿ٝ۱۸﴾

۱۸۔ اور آسمان کی طرف کہ وہ کیسے اٹھایا گیا ہے ؟

تفسیر آیات

کیا تم آسمان کی طرف نگاہ فکر نہیں کرتے کہ اس کا خالق تمہاری زندگی کے لوازم کی فراہمی کے لیے آسمان کو بلند کر کے کیا کیا رحمتیں یہاں سے نازل فرما رہا ہے۔ چنانچہ فرمایا:

وَ فِی السَّمَآءِ رِزۡقُکُمۡ وَ مَا تُوۡعَدُوۡنَ﴿﴾ (۵۱ ذاریات: ۲۲)

اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور وہ بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔


آیت 18