آیات 22 - 24
 

بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُکَذِّبُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۲﴾

۲۲۔ بلکہ یہ کفار تکذیب کرتے ہیں۔

وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُوۡعُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۳﴾

۲۳۔ اور جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔

فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ پس انہیں دردناک عذاب کی بشارت دیجئے۔

تفسیر آیات

۱۔ بلکہ کافر قرآن سننے کے بعد خضوع و خشوع دل میں آنے نہیں دیتے۔ اس کی جگہ وہ قرآن کی تکذیب کرتے ہیں۔

۲۔ جن محرکات کی بنا پر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ان محرکات کو اللہ خوب جانتا ہے۔ وہ اس لیے نہیں کہ اسلام کی حقانیت ان پر واضح اور ثابت نہیں ہوئی بلکہ ایمان نہ لانے کے محرکات ان کے دنیوی مفادات ہیں۔

حجت پوری ہونے پر ایمان نہ لانے والوں کے لیے عذاب ابدی ہے۔


آیات 22 - 24