آیات 27 - 28
 

اِنۡ ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٌ لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۲۷﴾

۲۷۔ یہ تو سارے عالمین کے لیے بس نصیحت ہے،

لِمَنۡ شَآءَ مِنۡکُمۡ اَنۡ یَّسۡتَقِیۡمَ ﴿ؕ۲۸﴾

۲۸۔ تم سے ہر اس شخص کے لیے جو سیدھی راہ چلنا چاہتا ہے۔

تفسیر آیات

یہ قرآن تو تمام عالمین کے لیے نجات و کامیابی کے پیغامات لے کر آیا ہے۔ البتہ اس نجات بخش نصیحت سے وہی لوگ فائدہ اٹھائیں گے جو راہ راست پر چلنا چاہتے ہیں۔ یعنی جن میں نصیحت و ہدایت قبول کرنے کی اہلیت ہے وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔


آیات 27 - 28