آیات 13 - 14
 

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ شَآقُّوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ۚ وَ مَنۡ یُّشَاقِقِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَاِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۱۳﴾

۱۳۔یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تو اللہ یقینا سخت عذاب دینے والا ہے ۔

ذٰلِکُمۡ فَذُوۡقُوۡہُ وَ اَنَّ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابَ النَّارِ﴿۱۴﴾

۱۴۔یہ ہے تمہاری سزا پس اسے چکھو اور بتحقیق کافروں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے۔

تفسیرآیات

کفار قریش کا ایک قلیل جماعت کے ہاتھوں شکست کھانا نہایت ذلت و خواری ہے۔ اس لشکر کو دیکھ کر ابو جہل نے کہا تھا: یہ تو ایک وقت کا کھانا ہے۔ اگر ہم اپنے غلاموں کو روانہ کر دیں تو وہ ان کو ہاتھ سے پکڑ لائیں۔ یہ ننگ و ذلت ان کو دنیا میں ملی اور آخرت میں تو ابدی اور دائمی عذاب ہے۔


آیات 13 - 14