آیت 20
 

فَاَرٰىہُ الۡاٰیَۃَ الۡکُبۡرٰی ﴿۫ۖ۲۰﴾

۲۰۔ چنانچہ موسیٰ نے فرعون کو بہت بڑی نشانی دکھائی

تفسیر آیات

چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام بحکم خدا فرعون کے پاس جاتے ہیں اور اپنے رسالت پیش فرماتے ہیں۔ اپنی رسالت کے ثبوت میں بڑا معجزہ پیش کرتے ہیں جو عصا کے اژدھا بن جانے اور یدبیضاء سے عبارت ہے۔ ممکن ہے الۡاٰیَۃَ الۡکُبۡرٰی میں وہ نو معجزات، سب شامل ہوں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو پورے عرصے میں دکھائے۔


آیت 20