آیات 21 - 22
 

فَکَذَّبَ وَ عَصٰی ﴿۫ۖ۲۱﴾

۲۱۔ مگر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔

ثُمَّ اَدۡبَرَ یَسۡعٰی ﴿۫ۖ۲۲﴾

۲۲۔ پھر دوڑ دھوپ کرنے کے لیے لوٹ گیا۔

تفسیر آیات

۱۔ فرعون نے ان کی تکذیب کی۔ یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا: آپ اللہ کے رسول نہیں ہیں۔ آپ جھوٹ بولتے ہیں۔ صرف اس پر اکتفا نہ کیا بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مطالبہ کہ بنی اسرائیل کو آزاد کیا جائے، مسترد کر دیا۔

۲۔ ثُمَّ اَدۡبَرَ: پھر اس نے ان معجزات کو قبول کرنے اور ایمان لانے سے پیٹھ پھیر لی۔

۳۔ یَسۡعٰی: پیٹھ پھیر کر اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خلاف تحریک شروع کر دی۔


آیات 21 - 22